ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورپریس کلب:عوامی رکشہ یونین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرہ

لاہورپریس کلب:عوامی رکشہ یونین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:لاہور پریس کلب کے باہر عوامی رکشہ یونین کا اپنے مطالبات کے حق میں اور تنظیم مشائخ کا صوفی مسعود پرقاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک کا نظام درھم برھم ہوگیا۔

لاہورمیں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، عوامی رکشہ یونین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، یونین کے مرکزی صدر حافظ مظہر جیلانی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈرائیورز کو بلاوجہ تنگ اور پرچی کے نام پر بھتہ بھی وصول کر رہی ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وفاقی بجٹ مسترد،ایپکاملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

دوسری جانب امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی پر قاتلانہ حملہ کے خلاف انکے مریدین اور عقیدت مندوں نے بھی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا، انھوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہروں کے باعث چھٹی والے دن بھی شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔