سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح، شکایت کو نظر انداز نہیں کیا سکتا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے دفتر میں کھلی کچہری، فیصل کامران نے شہریوں کی شکایات سنیں اورحل کیلئے احکامات جاری کئے ۔
پولیس ریڈ کی شکایت پر ایس ایچ او شادباغ سے آن لائن وضاحت طلب کی گئی۔ ایس ایچ او شادباغ کی رپورٹ کے مطابق دوران ریڈ مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کیا ، ملزم منشیات کا عادی، ہراساں کرنے ا ور چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی کو پولیس ریڈ کے معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کمپنی اکاؤنٹ سے 2.8 کروڑ روپے خرد برد کی شکایت پر ایس پی سٹی کو انکوائری کا حکم دیا گیا، کمپنی مالک نے اپنے اکاؤنٹنٹ کے خلاف رقم خرد برد کی درخواست دی۔
بیوی بچوں کو خرچہ ادا نہ کرنے کے معاملہ پر ایس ایچ او شاہدرہ کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ جعلسازی سے شہری کو ڈیفالٹر بنانے کی شکایت پرایس ایچ او شفیق آباد کو سائل کی مدد کا حکم دیا گیا۔
جھوٹی درخواستوں سے ہراساں کرنے کی شکایت پر ایس ایچ او شالیمار کو جانچ کی ہدایت کی گئی۔ بیٹے پر تشدد کی شکایت، ایس ایچ او مزنگ اور انچارج ڈی آئی بی سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی ہدایت کی ۔
کاروباری لین دین میں مبینہ فراڈ پر ایس ایچ او سبزہ زار،نشتر کالونی کو دستاویزات کی جانچ کا حکم دیا گیا۔