ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کا آن لائن جائز ہ اجلاس؛ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،ایم ڈی واساغفران احمد

واسا کا آن لائن جائز ہ اجلاس؛ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،ایم ڈی واساغفران احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایم ڈی واسا غفران  احمد نے آن لائن اجلاس کرتے ہوئے  کہا ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہرصورت یقینی بنائی جائے۔شہریوں کوبہترنکاسی آب سہولیات کی فراہمی واساکی اولین ترجیح ہے۔ 

 ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت آن لائن جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام ڈائریکٹرز اور ایکسیئنز نے بذریعہ ویبناراجلاس میں شرکت کی
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور صفائی کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایات دی گئی ۔ لاہورڈویلپمنٹ پروگرام فیزٹوکےتحت ترقیاتی منصوبوں،فیلڈآپریشنزکی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا ۔ ڈائریکٹرز،ایکسیئنزنےاپنےٹاؤنزمیں ترقیاتی کاموں اورآپریشنل سرگرمیوں پربریفنگ دی۔

ایم ڈی واسا غفران  احمد نے کہا ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہرصورت یقینی بنائی جائے۔شہریوں کوبہترنکاسی آب سہولیات کی فراہمی واساکی اولین ترجیح ہے،۔
ڈی سلٹنگ آپریشن کومقررہ شیڈول کےمطابق مؤثراندازمیں جاری رکھاجائے ۔روڈسائیڈڈرینزکی باقاعدہ صفائی پرخصوصی توجہ دی جائے۔واسا کی تمام گاڑیوں کی صفائی اور مؤثر برینڈنگ کو یقینی بنایا جائے۔تمام فیلڈ ورکرز کو پابند کیا گیا کہ وہ یونیفارم میں ڈیوٹی انجام دیں ۔تمام ڈائریکٹرزاپنےعلاقوں میں مین ہول کورزکی صورتحال پرخصوصی نگرانی رکھیں۔عوامی شکایات کےازالےمیں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہے۔شکایات کے فوری اور مؤثر حل کیلئے فیلڈ افسران خود نگرانی کریں۔