ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کی تیاریاں، بازاروں میں خریداروں کارش بڑھنے لگا

عید الفطر کی تیاریاں، بازاروں میں خریداروں کارش بڑھنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید الفطر کے قریب آتے ہی لاہوریوں کی تیاریاں بڑھ گئیں، بازاروں میں خریداروں کارش بڑھنے لگا ۔ 

کریم بلاک مارکیٹ شہریوں کی بڑی تعدادموجود ہے، شہری فیملیزکےہمراہ عیدکی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ ملبوسات،جیولری،کاسمیٹکس اورچوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگا ہوا ہے، خواتین کی جانب سے چوڑیوں اور کپڑوں کی خریداری جاری ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کے ملبوسات، جوتوں اور چوڑیوں کی دکانوں پر گہما گہمی لگی ہوئی ہے۔ 

جیولری، میچنگ دوپٹوں،مہندی کی خریداری عروج پر ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ عیدکی شاپنگ کاسلسلہ چاندرات تک جاری رہےگا۔ 

دوسری جانب عید کی خریداری کے لیے مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز میں رش لگ گئے۔ وقت کی کمی کے باعث شہری مختلف دکانوں کا رخ کرنے لگے۔ بازاروں میں رنگ برنگے ملبوسات کی بہار ہے۔ 

دکانداروں کے مطابق عید قریب آتے ہی رش مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ شہری عید کی تیاری مکمل کرنے کے لیے جلدی خریداری میں مصروف ہیں۔