ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے: مریم نواز

پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیاہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر افسوس کااظہارکیا اور  کہاکہ پتنگ بازی کو خونی کھیل میں بدلنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔