ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ بھارت میں ایل پی جی کا بحران

مشرق وسطیٰ کشیدگی؛ بھارت میں ایل پی جی کا بحران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال سے جہاں پورا  خطہ  متاثر  ہے ۔ پاکستان  میں  بھی پیٹرولیم مصنوعات  کا بحران  چل رہا ہے اور  ورک فرام ہوم والا  منصوبہ شروع ہوچکا ہے وہیں اس کے اثرات دوسرے ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں ۔  بھارت میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

بھارتی وزارت شپنگ اور پورٹ کے خصوصی سیکریٹری راجیش کمار سنہا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے ایل پی جی کی ترسیل میں مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارتی پرچم بردار جہاز شیوالک اور نندا آبنائے ہُرمُز سے گزرے ہیں، جو 92 ہزار ٹن ایل پی جی لا رہے ہیں اور 16 یا 17 مارچ تک بھارت پہنچیں گے۔

راجیش کمار سنہا نے مزید کہا کہ خام تیل، ایل پی جی اور ایک این جی کے دیگر 22 بھارتی پرچم برادر جہاز آبنائے ہُرمُز کے مغرب میں موجود ہیں۔

بھارت میں ایران کے سفیر محمد فتح علی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کچھ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی اجازت دینے کی تصدیق کی ہے