ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان کا عالمی ریکارڈ، وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان کا عالمی ریکارڈ، وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ حرم ریحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی۔

 حرم ریحان نے ایک منٹ میں 143 مرتبہ نی اسٹرائیک کر کے چھ سال پرانا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔

 اس کامیابی کے ساتھ حرم ریحان نے بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حرم ریحان کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی بیٹیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی اب تنہا نہیں، حکومت ہر بیٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حرم ریحان نوجوان لڑکیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور حکومت پنجاب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔