ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسرے روز بھی بڑی کمی،سونامزید8700روپے فی تولہ سستا

 تیسرے روز بھی بڑی کمی،سونامزید8700روپے فی تولہ سستا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 700 روپے کم ہو کر5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔

 ایک تولہ چاندی 310 روپے کمی سے 8541 روپے پر آگئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 87 ڈالر کم ہو کر 5018 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer