سید احمد:لاہورمیں بسے پردیسیوں کی اپنی آبائی علاقوں کی جانب عید الفطر منانے کے لیے واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
عید کے موقع پر پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹرینوں میں بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی 90 فیصد سے زائد سیٹیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔
زیادہ تر مسافروں نے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کروا لی ہے، جس سے ٹرینوں میں سفر کے لیے سہولت فراہم ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 سے 24 مارچ تک ٹرینوں کی تمام کلاسز پر 90 فیصد سے زائد سیٹیں بک ہو چکی ہیں۔
تاہم کوچز کی کمی کے باعث عید پر اضافی سپیشل ٹرینیں چلانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود رش کے پیش نظر عید کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کی سمری متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے تاکہ ضروری اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔
ریلویز حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں مسافروں کے لیے اضافی انتظامات کیے جائیں گے اور ٹکٹوں کی دستیابی اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔