ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات ; آزادانہ فیصلوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا

 محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات ; آزادانہ فیصلوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اختیارات کا مکمل اور آزادانہ استعمال کریں اور بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کی جائے اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں۔

چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ انہیں مکمل حمایت حاصل ہوگی اور بورڈ ان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے ارکان مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات  ہوئی ۔ 

 چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے   قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں کی ملاقات  ہوئی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی محنت کی تعریف کی ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان  کیا ۔  محسن نقوی نے کہا زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج پی سی بی کرائے گا ۔