ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت:سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل

لکی مروت:سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن،شاگئی کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 6 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق  تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں سے 4 کلاشنکوفیں، 2 عدد 9 ایم ایم پستول، 8 گرینیڈز، آئی ای ڈی، میگزینیں اور کارتوس برآمد ہوئے

 آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی  نے سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکسٹس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ خارجیوں کا ان کے محفوظ ٹھکانوں تک پیچھا کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں گے،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، امن دشمنوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے،آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے خارجی علاقے میں خوف و ہراس کی علامت تھے جنہیں کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔

 مزید برآں جمعہ کو لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔