ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے:محسن نقوی

 سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے:محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  اویس کیانی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شاگئی لکی مروت میں خوارجی عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن پر  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواکی کارکردگی کو سراہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ 

وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، انہوں نے اس کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے کہا   فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ,کسی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا  مزیدکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔