زاہد چوہدری : صحت کے دونوں محکموں میں رشوت دے کر چھٹیاں لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ الگ الگ انکوائریز میں 6ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت سزا دی گئی
نرس عائشہ نے جعلی ویزے،ملازمت کے دستاویزات محکمہ سپیشلائزڈ کو جمع کرائے،عائشہ کو محکمے کے کمپیوٹر آپریٹر رؤف غوری نے جعلی دستاویزات بنا کر دیئے،رؤف غوری نے جعلی ویزے کی دستاویزات کی تیاری کے عوض ایک لاکھ رشوت لی،رؤف غوری نے رانا زاہد کے ساتھ ملکر عائشہ احمد کی جعلی دستاویزات تیار کرائیں،انکوائری کے بعد عائشہ احمد ، رؤف غوری اور رانا زاہد ملازمت سے برخاست کردیے گئے
جناح ہسپتال کی 2نرسز نے بھی چھٹی کیلئے ایک ملازم لعل محمد کو رشوت دی،محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے ملازم لعل محمد نے 2لاکھ 67 ہزار رشوت لی،رشوت دینے والی نرس مہوش شفیق کی ایک سال کی سروس ضبط کرنے کا حکم جبکہ نرس سلمیٰ شہزادی اور ڈرائیور لعل محمد کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا
نرس سلمیٰ شہزادی اور ڈرائیور لعل محمد کیخلاف کیس اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا حکم بھی دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App