ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی پابندیوں پر ایران کا جواب سامنے آ گیا

امریکی پابندیوں پر ایران کا جواب سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی پابندیوں پر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ نئی پابندیاں ثبوت ہیں کہ مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے، مخالفین پر پابندیوں کی امریکی پالیسی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

اس حوالے سے ایران کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔