ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع

عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کیخلاف جناح ہاؤس حملے سمیت تین مقدمات،انسداد دہشتگردی عدالت نے عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق عمر ایوب خان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل آج چھٹی پر تھے، جس کی وجہ ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عمر ایوب خان نے جناح ہاؤس حملے ، عسکری ٹاور حملے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا۔ مقدمات میں عمر ایوب پر بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔