ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگوں کا خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے مریم نواز

 رنگوں کا خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :وزیراعلٰی  مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان اور مال کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازنے ہندو برادری کے تہوار ہولی پرپیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے۔سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں ، محبت اور بین المذاہت ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔ 

مریم نواز نے کہا،  پنجاب صوفیا کی دھرتی ہے۔ یہ محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ یہاں ہر مذہب، ہر برادری کا احترام کیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت ایسا پنجاب بنا رہی ہے جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔

حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔

مریم نے کہا کہ مینارٹی کارڈ کے ذریعے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔