راولپنڈی کے سستا بازار میں آگ لگ گئی ، 70 دوکانیں جل کر خاکستر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں مصریال روڈ  پر چوہڑ کے علاقے میں قائم سستے رمضان بازار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث پورا بازار جل کر خاکستر ہوگیا۔ 

کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سستا بازار میں لگنے والی آگ پر قابو لیا گیا۔ بازار میں ریسکیو اہلکاروں کا کولنگ آپریشن جاری ہے۔  اتشزدگی کے باعث 70سے زائد سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے۔

11 ریسکیو فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

چوہڑ چوک میں واقع اکبر سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ افطاری کے وقت لگی جو یکدم پھیل گئی ۔  تیزی سے پھیلنے والی آگ نے بازار میں درجنوں سٹال اپنی لپیٹ میں لے لئے۔ جس کے بعد ریسکیو کو طلب کر لیا لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کا عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ متعدد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

آگ رہائشی  علاقے کی طرف پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔