معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا

معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکار نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور فارسی کلام پڑ رہے ہیں۔اس نعتیہ کلام کو مشہور فارسی شاعر عبدالرحمان جامی نے لکھا ہے جبکہ پاکستان میں ام حبیبہ کی پڑھی ہوئی نعت کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔

 عمران عباس نے لکھا کہ وہ اس کلام کو سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ایک سیاحتی کمپنی کے اشتراک سے یہ نعت پیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ عمران عباس جس طرح کے بہترین اداکار ہیں اسی طرح وہ ہر برس اپنی خوبصورت آواز میں نعت بھی پیش کرتے ہیں۔
 


 

Ansa Awais

Content Writer