مجھے کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر

مجھے کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کیرئیر کے عرج پر زہر دیا گیا تھا۔

 1999ء سے 2012ء کے درمیان پاکستان کیلئے 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے عمران نذیر نے پہلی بار گزشتہ برس اپنی بیماری کا انکشاف کیا تھا جبکہ اب انہوں نے مزید تفصیلات بتائی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ جب میرا ایم آر آئی اسکین ہوا تو پتہ چلا کہ مجھے ایک انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ آپ کے جوڑوں تک پہنچتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ 8 سے 10 سالوں کے درمیان میرے جوڑوں کا علاج کیا گیا جو تقریباً خراب ہوچکے تھے۔

    عمران نذیر نے مزید بتایا کہ انہیں بہت سے لوگوں پر شک تھا لیکن میں نے کب اور کیا کھایا، میں نہیں جان سکتا کیونکہ مرکری فوری اثر نہیں کرتا اس لیے نہیں معلوم کس نے کیا کیا۔

 عمران نذیر نے کہا کہ 8 سے 10 سال تک، ان کے تمام جوڑوں کا علاج کیا گیا اس دوران میری ساری جمع پونجی ختم ہوگئی تھی۔

 انہوں کا کہنا تھا کہ اس تمام وقت میں میری شریک حیات میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہیں، کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑا اور اس سب کیلئے میں ان کا شکرگزار ہوں۔