ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کو پھر "پر" لگ گئے

ڈالر کو پھر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 281.61 روپے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 75 پیسے ہے۔