سٹی فورٹی ٹو : لاہوریوں کے لئے اہم خبر۔ سو فیصد واٹر میٹرنگ پراجیکٹ کا معاہدہ طے پاگیا ۔
ایوان وزیر اعلی میں لاہور کو واٹر میٹرنگ پر منتقل کرنے سے متعلق معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی ۔تقریب میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار ، چیف سیکرٹری کامران افضل موجود تھے۔چئیرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل ، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر ظفر نصراللہ شریک ہوئےڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ ، سی ای او پی پی پی اتھارٹی ، منسٹر ہاوسنگ بھی تقریب میں موجود تھے۔قائمقام ایم ڈی محمد تنویر ، سی ای او جیانگ لاہور واٹر میٹرنگ کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے میں پی پی پی موڈ کے تحت چینی کمپنیوں کا کنسورشیم نو ارب کی سرمایہ کاری کریں گی۔دو سال میں لاہور شہر کے ساڑھے سات لاکھ صارفین کو واٹر میٹرنگ کی جائے گی۔چینی کمپنی دو سالوں میں انسٹالیشن کے بعد دس سال تک او اینڈ ایم کا کام سنبھالے گی۔منصوبے میں وی جی ایف حکومتی شئیر دو ارب تیرہ کروڑ سے زائد ہوگا ۔ پی پی پی موڈ کے تحت گھریلو صارف پر 170 روپے ماہانہ رینٹل چارج لیا جائے گا ۔کمرشل صارف پر میٹرنگ کی مد میں ماہانہ 450 روپے رینٹل چارج وصول ہوگا ۔چینی کنسورشیم میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں میٹر اسمبلنگ فیکٹری بھی لگائے گی۔واٹر میٹرنگ ہونے سے لاہور پاکستان کا پہلا سو فیصد واٹر میٹرنگ والا شہر بن جائے گا۔