ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جونئیر فٹ بال ٹیم کے گول کیپر کی خودکشی

Egyptian footballer zayad
کیپشن: Egyptian footballer zayad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: جونیئر فٹ بال ٹیم کے گول کیپر نے مرضی کی شادی نہ ہونے پر بالکونی سے کود کر خود کشی کرلی ۔ مصر کے اسپورٹس، عوامی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق مصر کے  الاہلی فٹبال کلب کےگول کیپر زید نے اپنے گھر کی بالکونی سے کود کر خودکشی کی۔ وہ  ڈپریشن کا شکار تھا  کیونکہ اس کے والد نے اس کی پسند کی لڑکی سے اس کی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عین الشمس کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں خود کشی کرنے والا نوجوان انتقال کر گیا۔

نوجوان کھلاڑی نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پراسرار پوسٹ لکھی تھی جس میں اس نے کچھ بتائے بغیر کہا تھا کہ میرے اندر کیا ہے کوئی نہیں سمجھتا اور نہ ہی کوئی اسے سمجھ سکتا ہے۔