ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 179 روپے پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 178.51 روپے سے مہنگاہوکر 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق درآمد میں اضافہ اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔
ایک ماہ میں بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب 12 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت مزید بڑھ جائیں گی۔