سعید احمد سعید: برائلر کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی، مرغی کا گوشت315 سے کم ہو کر 303 روپے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے فی کلو مزید کمی آئی ہے، مرغی کا گوشت 315 روپے سے کم ہو کر 303 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 201 روپے جبکہ پرچون ریٹ 209 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن جبکہ انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔