حکومت کا پی سی بی سے ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور

حکومت کا پی سی بی سے ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹیڈیم (رانا آزر) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غورشروع کر دیا، ایف بی آر نے پی سی بی کی آمدن پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔

پی سی بی کی آمدن پر اس وقت چار فیصد ٹیکس عائد ہے اور اسے مختلف معاملات پر حکومت کی جانب سے ٹیکس پر چھوٹ ہے جسے اب ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے پی سی بی کے میڈیا رائٹس، گیٹ منی اور اسپانسرشپ فیس پر نارمل ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آئی سی سی اور ایشیئن کرکٹ کونسل سے حاصل کردہ آمدن پر بھی ٹیکس کی سفارش کی گئی ہے اسٹیڈیم کے اندر اور اسٹیڈیم کے باہر سے حاص شدہ آمدن پر بھی ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر نے پی سی بی پر نارمل ٹیکس سفارش کر دی اور اس سلسہ میں فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر کے اس کی منظوری لی جائے گی۔

دوسری جانب فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہوا ، ہائی پرفارمنس  سنٹر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی جبکہ اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور جی ایم مارکیٹنگ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 فرسٹ بورڈز کے تمام سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے  اور  کرکٹ ایسوسی ایشنز کی گوررننس، اسٹرکچر اور اسٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر  نے اجلاس میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی۔

Sughra Afzal

Content Writer