ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ لاک ڈاؤن کا عملاً کوئی فائدہ نہیں، شہریوں کا ردعمل

سمارٹ لاک ڈاؤن کا عملاً کوئی فائدہ نہیں، شہریوں کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) کورونا سے ایک بار پھر معمولات زندگی درہم برہم، وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر کینٹ، داتا گنج بخش ٹاؤن، سمن آباد، نشتر ٹاؤن، شالامار ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، متاثرہ علاقوں میں نقل و حرکت محدود، شہریوں اور تاجروں نے لاک ڈاؤن کی پالیسی کو مسترد کر دیا۔

کینٹ میں ڈی ایچ اے فیز تھری ایکس بلاک کی گلی نمبر 15 میں، عسکری ٹین بلاک اے کی گلی نمبر ایک، کیولری گراونڈ کی گلی نمبر پانچ، داتا گنج بخش ٹاؤن میں مدنی کالونی موہنی روڈ اور سوہنی سٹریٹ گوالمنڈی، نشتر ٹاؤن میں عسکری الیون سیکٹر بی کی گلی نمبر چار اور اسٹیٹ لائف سوسائٹی کی گلی نمبر تین میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

سمن آباد توحید پارک میں مکان نمبر ایک سے تیس، جہانزیب بلاک میں مکان نمبر 510 سے 540 میں لاک ڈاؤن کا اطلاق کیا گیا ہے۔ گلشن اقبال میں مکان نمبر 170 سے 190 اور رضا بلاک اقبال ٹاون میں مکان نمبر 50 سے 70 کے علاقے بند رہیں گے۔شالامار ٹاون کی حدود میں مصری شاہ کی نواب کالونی اور واہگہ ٹاون میں بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

شہریوں نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عملی طور پر اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ ساری پریکٹس ان کو پریشان کرنے کیلئے ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer