کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام

کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) ڈاکٹر طاہر القادری کا پارٹی کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنانا ناگزیر ہے۔ حکومتی ہدایات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں، خوفزدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی آفات پر قرآن و سنت اور نبوی تعلیمات سے ہدایت اور رہنمائی ملتی ہے۔ بیماریوں سے بچنے کیلئے تدابیر اختیار کرنے کا حکم اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے سختی سے دیا ہے۔

احتیاط اور تدابیر کو نظر انداز کرنیوالا اللہ اور اسکے رسول ﷺ کو پسند نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ہر فرد ایسی آفات کی آمد پر اپنا ذمہ دارانہ سماجی کردار ادا کرے۔ عامۃ الناس ملکی، بین الاقوامی ہیلتھ آرگنائزیشن کی تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔