( زاہد چوہدری ) شہری آوارہ کتوں کے نشانے پر، 24 گھنٹے کے دوران مزید 64 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کے تاحال خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہوسکے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا جنہیں مختلف سرکاری علاجگاہوں سے اینٹی ریبیز ویکسین دی گئی۔
آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور متاثرین نے حکومت نے کتوں کو تلف کرنے کی مہم کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔