کورونا وائرس سے کارباری سرگرمیاں متاثر، تاجر پریشان

کورونا وائرس سے کارباری سرگرمیاں متاثر، تاجر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) کورونا وائرس سےکارباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، تاجر برادری نے حکومت سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مارکیٹوں اور بازاروں کی صفائی اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا، سکول، کالج، یونیورسٹیاں اورشادی ہالز بند کرنے کے فیصلے سے شہر کی تاجر برادری بھی پریشان ہے، مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا وائرس کے ڈر سے رونقیں ماند پڑنے لگیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو بند کرنے سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے، ایک ہی دن میں مارکیٹوں اور بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت خوف وہراس پھیلانے کی بجائے احتیاطی تدابیراپنائے اور شہریوں کو بھی آگاہ کرے تاکہ لوگوں کا کاروبار چلے۔

تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ کورونا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور اس سے پاکستان کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے، تاہم حکومت کو فوری طور پر ایسے اقدامات کرنے چاہیئے جس سے کورونا وائرس سےبچا جا سکے۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا  اب  پوری دنیا میں  پھیل رہا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس کے دو کیسز  بھی سامنے آئے ہیں،  چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو فیس ماسک استعمال کرنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کرنےکا مشورہ دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer