(حسن علی ) مہنگائی سے ستائے شہریوں کے خوشخبری، شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے اثرات، زندہ مرغی نو روپے کمی کے بعد 161 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت چودہ روپے کمی کے بعد 233 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 103 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔