ایف بی آرکے چھاپوں اور تذلیل آمیز رویے سے تاجر برادری بپھرگئی

ایف بی آرکے چھاپوں اور تذلیل آمیز رویے سے تاجر برادری بپھرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف بی آر کے چھاپوں اور تذلیل آمیز رویے کیخلاف تاجر وں کا صبر جواب دے گیا، برانڈرتھ روڈ مارکیٹ میں ایف بی آر کیخلاف شڑڈاؤن ہڑتال،  تاجروں اور لاہور چیمبر کےقائدین کا شدید احتجاج، چھاپے نہ روکنے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان۔

ایف بی آرکے چھاپوں اور تذلیل آمیز رویے سے شہر کی تاجر برادری بپھرگئی، برانڈرتھ روڈ میں مکمل شڑڈاؤن ہڑتال کی گئی، ہزاروں دکانیں بند اور کاروبارامور ٹھپ ہوگئے، مختلف تاجرتنظیموں، پاکستان ٹریڈرز الائنس، پیاف، انجمن تاجران، انصاف بزنس فورم، لاہور بزنس مین فرنٹ کےمرکزی قائدین برانڈرتھ روڈمارکیٹ پہنچے۔

تاجر تنظیموں کےقائدین میں محمد علی میاں، ناصر حمید خان، نعیم میر، ملک امانت، امجد چودھری، سردار عثمان، شیخ عبدالرب سمیت سینکڑوں مرکزی قائدین اور ہزاروں تاجروں نے ایف بی آر پر لفظی گولہ باری کی، لاہورچیمبرکی قیادت بھی پہلی مرتبہ عملی طوراحتجاج میں شریک ہوئی۔ برانڈرتھ روڈپر ایف بی آر کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تاجر تنظیموں اور لاہور چیمبر کے قائدین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرچھاپےاورہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تواحتجاج کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer