سٹی 42 : غازی آبادکےعلاقہ میں پتنگ بازی کی فوٹیج وائرل ہونےپرایکشن لیا گیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق غازی آبادمیں پتنگ بازی کی فوٹیج کوگردونواح میں چیک کیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کینٹ ڈویژن میں پتنگ بازی پر35مقدمات درج ہوئے۔ رواں ماہ کینٹ ڈویژن سے37پتنگ بازوں کوگرفتارکیاگیا۔
ایس پی کینٹ اخترنواز نے کہا کہ ملزموں سےبڑی تعدادمیں پتنگیں،کیمیکل ڈورکی چرخیاں برآمدہوئیں۔ خلاف ورزی کرنیوالےپتنگ بازکسی رعایت کےمستحق نہیں۔