ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونسہ میں خودکش حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

تونسہ میں خودکش حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقبال صادق: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی، تاہم حملے میں پنجاب پولیس کے 2 اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ 3 دہشتگرد مارے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے چیک پوسٹ کے گیٹ اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی آبادی بھی لرز اٹھی۔

دھماکے کے باعث آس پاس موجود متعدد کچے مکانات متاثر ہوئے جبکہ بعض شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق حملے میں ابتدائی طور پر متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، بعد ازاں دو اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔

سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے جبکہ حملے کے محرکات اور سہولت کاروں کے تعین کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔