ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے انتظامات مکمل؛ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی 

لیسکو کے انتظامات مکمل؛ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لیسکو نے محرم الحرام میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے ، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

مجالس اور جلوسوں کے مقامات کے تمام علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہوں گے۔ ایکسیئن داتا دربار فیاض تالپور بطور فوکل پرسن فرائض انجام دیں گے۔ ایکسیئن داتا دربار ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ رابطے میں ہوں گے۔

ایمرجنسی کی صورت میں شٹ ڈاؤن کے لئے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرنا ہو گا ۔ بریک ڈاؤن اور ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لئے رات دس بجے کے بعد پرمٹ دیا جائے گا۔ 

سرکل،  ڈویژنل اور سب ڈویژنل سٹاف تین شفٹوں میں فرائض انجام دیں گے۔