ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار پولیس کی کارروائی، فائرنگ کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

سبزہ زار پولیس کی کارروائی، فائرنگ کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شیراز نے گزشتہ رات معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران پستول سے شہری حسین امجد پر فائرنگ کی، تاہم گولیاں متاثرہ شہری کے گھر کی دیوار کو لگیں جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، جسے پولیس نے جدید کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری حسین امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا دستی پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔