ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی اے اے کے متضاد احکامات، فضائی عملے کے ڈیوٹی اوقات پر سوالات!

سی اے اے کے متضاد احکامات، فضائی عملے کے ڈیوٹی اوقات پر سوالات!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:فضائی عملے کے ڈیوٹی اوقات کار اور لازمی آرام کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) کے متضاد احکامات سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے بطور ریگولیٹر اپنے ہی جاری کردہ حکم نامے پر مؤثر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 جون کو ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ سی اے اے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تمام ایئرلائنز کے فضائی عملے کیلئے 12 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد لازمی آرام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

تاہم اسی روز جاری کیے گئے ایک اور حکم نامے میں پہلے نوٹیفکیشن کے برعکس ہدایات سامنے آئیں، جس کے تحت ایئرلائنز کو کریو ڈیوٹی ٹائمنگ کے حوالے سے سابقہ یا اپنی طے شدہ روسٹر پالیسی کے مطابق کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔

دو الگ الگ ہدایات سامنے آنے کے بعد فضائی شعبے میں ضابطہ کار اور عملدرآمد سے متعلق سوالات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ کریو ڈیوٹی اوقات اور آرام کے معیار پر بھی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال نے فضائی عملے کے اوقات کار اور ریگولیٹری پالیسی کے اطلاق سے متعلق ابہام پیدا کر دیا ہے۔