ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومت کو دھرنوں کی وارننگ

پیٹرول لیوی میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومت کو دھرنوں کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: جماعت اسلامی پی پی 169 کے زیر اہتمام عوام پر مزید ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کی۔

رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے حالیہ اقدامات نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرے گی۔

احمد سلمان بلوچ نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔

مظاہرے میں رانا عبدالرؤف، خواجہ عظیم، افتخار چوہان، یوتھ لیڈر حافظ رضوان، تنویر شاہ، یاسین کمبوہ اور قائم مقام امیر پی پی 169 اشتیاق گجر سمیت دیگر کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔