ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹی، گوشت، سبزیاں سب مہنگی، شہری شدید پریشان

روٹی، گوشت، سبزیاں سب مہنگی، شہری شدید پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں اور مختلف اشیاء کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دودھ، روٹی، گوشت، سبزیاں اور پھل سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاء مہنگے داموں دستیاب ہیں جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سادہ روٹی 14 روپے کے بجائے 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ بیف 800 روپے کے بجائے 1200 روپے فی کلو اور مٹن 1600 روپے کے بجائے 3000 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے اور مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سرکاری نرخنامہ موجودہ مارکیٹ حالات سے مطابقت نہیں رکھتا، اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ زمینی حقائق کے مطابق نئے نرخ مقرر کرے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے اور سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔