ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور کا شادمان و ماڈل ٹاؤن دورہ، رکاوٹیں فوری ہٹانے کی ہدایت

سی ٹی او لاہور کا شادمان و ماڈل ٹاؤن دورہ، رکاوٹیں فوری ہٹانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شادمان اور ماڈل ٹاؤن میں جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات اور شہری سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

دورے کے دوران مختلف ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ڈی ایس پی گلبرگ اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کر کے روٹس اور ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روٹس میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں ہٹانے کی ہدایت کی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ زائرین اور دیگر شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات وارڈنز کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی مؤثر روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ زائرین کیلئے بہتر پارکنگ انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عبدالرحیم شیرازی نے رات گئے شہر کے داخلی و خارجی ناکوں کا دورہ کیا اور ہیوی ٹریفک کے خلاف جاری جنرل ہولڈ اپ مہم کا جائزہ لیا تھا۔

سی ٹی او نے گجومتہ ناکے کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا تھا۔ اس موقع پر ایس پی صدر حافظ خضر زمان اور ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہزاد بھنڈر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شہر کے تمام داخلی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا تھا۔ مہم کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ اور مناسب لائٹس کے کمرشل گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھیں۔

سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ صرف ویلیڈ لائسنس رکھنے والی کمرشل گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بیم لائٹس، خراب یا بغیر بیک لائٹس والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔