ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار کے مختلف علاقوں میں پانچ روز سے بجلی بند، مکینوں کا احتجاج

سبزہ زار کے مختلف علاقوں میں پانچ روز سے بجلی بند، مکینوں کا احتجاج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سبزہ زار کے علاقوں سید پور اور مدینہ چوک میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ علاقہ مکینوں نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں مسلسل بجلی کی عدم فراہمی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث گھریلو امور، کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں بجلی نہ ہونے سے بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو خصوصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلا تاخیر بحال کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔