ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے

نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فیصل آباد میں سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ، ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے دوران 3 کی لاشیں اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔

 سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بحفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔ 

بعدازاں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔

ریسکیو 1122کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے عمیر کا تعلق رائیونڈ ،عاصم کا تعلق شالیمار لاہور سے ہے جبکہ بے ہوش ہونے والے نوجوان عادل کا تعلق رائیونڈ سے ہے ۔

عادل نامی نوجوان کو ابتدائی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔