ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی؛ ڈی آئی جی آپریشنز

5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی؛ ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ 

محرم الحرام کی آمدکےحوالےسے مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہورپولیس نے کوآرڈی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا۔ ٹربل پوائنٹس ،سنیپ چیکنگ اور دیگر انتظامات کا آغاز ہو گیا۔ سابقہ ادوارمیں بننےوالےمسائل اورانکے حل کیلئےمیٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ 

جلوس و مجالس منتظمین و لائسنس داران کی ڈی آئی جی آپریشنز سے پولیس لائنز میں مشاورتی ملاقات ہوئی۔ جس میں منتظمین و لائسنس ہولڈرز کو جلوسوں کےروٹس سےمتعلق سکیورٹی تفصیلات سےآگاہ کیاگیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے منتظمین و لائسنس ہولڈرز کی تجاویز سکیورٹی پلان میں شامل کرنے کا حکم دیا، کہا کہ جلوس و مجالس کی بروقت، محفوظ تکمیل یقینی بنایا جائے گا، جلوس و مجالس منتظمین و لائسنس داران ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں و مجالس کے اجازت نامے کی شرائط پر عمل ہر صورت لازم ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ منتظمین مجالس و جلوس اوقات کار کی مکمل پابندی کریں، مقررہ وقت سے تجاوز کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام میں دیگرمذہبی وفقہی تقریبات کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔  

جلوس و مجالس منتظمین، لائسنس ہولڈرز نے ڈی آئی جی آپریشنز کے اقدامات کو سراہا، منتظمین نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔