سٹی 42 : پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعی ذہانت سےچلنےوالےسنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بنایا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کےبجٹ میں یونٹ کےقیام کیلئے25کروڑ مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ٹیکنالوجی ایڈوانسمنٹ پروگرام کےلئے10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کونسل آف آرٹس کونسل و دیگر آفس کی سولرائزیشن کیلئے20کروڑ رکھنےکی تجویز، الحمرا آرٹس کونسل مال روڈاور کلچرل کمپلیکس کی اپگریڈیشن کیلئے70 کروڑ مختص کرنیکی تجویز، اور ادبی چائےخانہ، بک ویئر ہاؤس کی تعمیر و مرمت کیلئے5کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔
بہاولپور آرٹس کونسل بہاولپور، باغ جناح ایئر تھیٹر، ملتان، ڈی جی خان کےمنصوبےشامل کیے گئے ہیں، ساتھ ہی مری کے آرٹس کونسل کی تعمیر ومرمت کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ بھکر آرٹس کونسل کے قیام کا فیصلہ،5کروڑ75لاکھ سےزائدروپےمختص کرنےکی تجویز کیے گئے۔ اسکے علاوہ چولستان، ساہیوال، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور میں پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی انفارمیشن کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ، 5کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز، اوکاڑہ آرٹس کونسل کی تعمیر و مرمت کیلئے9کروڑ 38لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز، اور پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئےساڑھے 5کروڑروپےمختص کرنےکی تجویز کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ڈی جی پی آر کمپلیکس کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے1 ارب 50 کروڑ مختص کرنیکی تجویز کی گئی ہے۔