ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب:4لاکھ سےزائدپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ

پنجاب:4لاکھ سےزائدپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:مالی سال کا آخری ماہ،پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادقرقی ہوگی۔
پنجاب میں4لاکھ سےزائدپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے  لاہورکے30ہزارسمیت پنجاب کے1لاکھ بڑےٹیکس ڈیفالٹرزکی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔
16جون سےکمرشل پراپرٹیزکےٹیکس نادہندگان کوجائیدادقرقی کےحتمی نوٹسزبھجوائےجائینگے۔حکام کے مطابق ایکسائزحکام پولیس کی مددسےجائیدادقرقی کیلئےکارروائیاں کرینگے،باربارنوٹسزبھجوانےکےباوجودپراپرٹی ٹیکس ادانہیں کیاگیا۔مالی سال کےاختتام کی وجہ سےجائیدادقرقی کافیصلہ کیاگیا۔
اس ضمن میں ڈی جی ایکسائزعمرشیرچٹھہ نےتمام سٹاف کی چھٹیاں بھی یکم جولائی تک منسوخ کردیں۔حکام نے بتایا ہے کہ کمرشل وڈومیسٹک پراپرٹی مالکان سےہرصورت میں واجبات وصول کئےجائیں،ڈی جی ایکسائزنےکسی بھی سیاسی وسماجی پریشرکےبغیرکارروائیاں کرنے کی ہدایت کی۔