ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ پولیس مقابلے کے قتل کے مقدمہ کا معاملہ، ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا طلب

 مبینہ پولیس مقابلے کے قتل کے مقدمہ کا معاملہ، ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مبینہ پولیس مقابلے کے قتل کا مقدمہ سب انسپکٹر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف  درج کرنے کے آرڈر کے خلاف   لاہور ہائیکورٹ میں درخواست  18 جون کو سماعت کے لئے مقرر،عدالت نے ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو طلب کررکھاہے ۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ  سب انسپکٹر  حسن عمران  سید کی  درخواست پر سماعت کریں گے ، جس میں سب انسپکٹر نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ سب انسپکٹر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،درخواست گزار سب انسپکٹر نے ایڈیشنل سیشن جج کے پولیس کے خلاف  اندراج مقدمہ کے آرڈر کو چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت  نے اس کیس میں گزشتہ سماعت پر ڈی پی او عیسی سکھیرا کو 18 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ، عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کی تفتیش ایف آئی اے کو  منتقل نہ کرنے پر ڈی پی او کو طلب کیا  ہے ،گزشتہ سماعت پر ایس پی انویسٹیگیشن قصور ضیاء الحق پیش  ہوئے ،لیکن عدالت کو مطمئن  نہیں کرسکے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer