ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اخراجات میں کمی کے لئے ہائیکورٹ کے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کیا گیا ، جس کے مطابق ہائیکورٹ میں مونوٹایزیشن پالیسی کا اجراء کردیا گیا ہے،ہائیکورٹ کے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں گی ،،گریڈ 20 اور 21 کے افسران کو سرکاری گاڑیوں کی بجائے فکس الاؤنس دیا جائے گا ،،سرکاری گاڑیوں کی واپسی سے ہائیکورٹ کے اخراجات میں واضح کمی ہوگی.

 

Ansa Awais

Content Writer