ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست17 جون کو سماعت کیلئے مقرر

 گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست17 جون کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے 17 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

جسٹس سلطان تنویر احمد ،صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کو رپورٹ پیش کیلئے مہلت دے رکھی ہے، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی،گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے کسانوں کو ملز مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائیگا۔
 

Ansa Awais

Content Writer