ملک ااشرف : تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 18 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو طلب کررکھا ہے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ شہری نصیر احمد کی درخواست پر 18 جون کو سماعت کریں گے ،ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز احمد ورک اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔عدالت نے انویسٹی گیشن اور ایف آئی اے میں تفتیش کے حوالے سے ہونیوالی خط و کتابت کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے ،درخواستگزارنے ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسد مظفر سمیت دیگر افسران گزشتہ سماعت پرعدالت کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔