عرفان ملک: ہڈیارہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار, ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا.
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل کر دیا تھا، جبکہ شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں، مضبوط چالان مرتب کروا کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔