ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 لاکھ 35 ہزار سے زائد جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی

3 لاکھ 35 ہزار سے زائد جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 20 روز میں 49 ہزار کے قریب ای چالان ریکور کرلئے گئے.

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 20 روز قبل شہر بھر سے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی ریکوری کیلئے سپیشل کیمپین کا آغاز کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ھے۔ 
شہر بھر میں تعینات ٹریفک وارڈنز ہر چوک میں ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی چیکنگ اور کارروائی کر رھے ہیں، ان بیس دنوں میں ٹریفک پولیس لاھور نے 49 ہزار کے قریب ای چالان فائن ریکور کرلئے۔
49000 ای چالانوں کی ریکوری کی مد میں اب تک 3 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 947 روپے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں، سرکاری محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی فائن ریکوری کا سلسلہ شروع ھو چکا ہے۔ 

مختلف سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے اب تک 3.5 ملین روپے کےای چالان جرمانے ریکور کئے جا چکے ہیں، سیف سٹی ڈیٹا سے منسلک ہماری ٹیمیں ڈیفالٹر گاڑی کا پتہ لگا کر فوری کارروائی کرتے ھوئے فائن ریکوری کروا رہی ہیں۔ 
سب سے زیادہ 335300 روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب کی گئی قانون شکنی سے انحراف ناممکن ہو کر رہ گیا ہے، شہریوں کو اب سمجھنا ہوگا کہ ای چالان کی عدم ادائیگی ان کیلئے مستقبل میں دیگر سرکاری سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔